QR CodeQR Code

ایندھن کی کمی،غزہ کا بجلی گھر بند

8 Aug 2010 12:31

اسلام ٹائمز:بجلی گھر بند ہونے کے باعث غزہ کی آبادی کا بیس فیصد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔غزہ شہر کی اسی فیصد آبادی کو مغربی کنارے اور مصر سے بجلی موصول ہوتی ہے جبکہ بقیہ کو غزہ کے بجلی گھر سے دی جاتی ہے


 غزہ سٹی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ایندھن کی کمی کے باعث غزہ کا بجلی گھر بند کر دیا گیا۔جبکہ قیدیوں کے تبادلے پر اسرائیل اور حماس میں خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں۔
بجلی گھر بند ہونے کے باعث غزہ کی آبادی کا بیس فیصد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔غزہ شہر کی اسی فیصد آبادی کو مغربی کنارے اور مصر سے بجلی موصول ہوتی ہے،جبکہ بقیہ کو غزہ کے بجلی گھر سے دی جاتی ہے۔دوسری جانب برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس اور اسرائیلی حکام میں خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں۔حماس کے حکام نے اسرائیل سے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 33508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/33508/ایندھن-کی-کمی-غزہ-کا-بجلی-گھر-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org