QR CodeQR Code

افغانستان سے باجوڑ ایجنسی میں 2 میزائل فائر، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

28 Dec 2013 16:51

اسلام ٹائمز: شدت پسندوں کے میزائل حملے کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور کارروائی کی اور حملہ آوروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحصیل ناواگئی میں افغان شدت پسندوں کی جانب سے 2 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ افغان شدت پسندوں کی جانب سے داغے گئے میزائل تحصیل ناواگئی کے مقام ہاشم چہارمنگ میں گرے جس کے نتیجے میں کھیتوں میں کام کرنے والا ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ شدت پسندوں کے میزائل حملے کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور کارروائی کی اور حملہ آوروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں میزائل اور مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق وزخمی ہوچکے ہیں جس پر پاکستان کئی بار افغان حکام سے احتجاج بھی کرچکا ہے.


خبر کا کوڈ: 335094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/335094/افغانستان-سے-باجوڑ-ایجنسی-میں-2-میزائل-فائر-ایک-شخص-جاں-بحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org