QR CodeQR Code

چمن اور توبہ اچکزئی میں اسلحہ بنانیکی فیکٹریوں کا انکشاف ،باردوی مواد برآمد

28 Dec 2013 17:06

اسلام ٹائمز: ایف سی کی کارروائی میں بم بنانے کی 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں۔برآمد ہونے والے مواد کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ، کہ 1650 بارودی سرنگیں ، 480 دستی بم، 7 خودکش جیکٹس ، ڈھائی ہزار کلو بارودی مواد ، 5680 ڈیٹونیٹرز ، ساڑھے 17 ہزار ایکسپلوسو کوائل ، ساڑھے 500 کلو پوٹاشیم کلورائیڈ اور متعدد بیٹریاں شامل ہیں ۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقوں چمن اور توبہ اچکزئی میں اسلحہ بنانے کی دو فیکٹریوں کا انکشاف ہوا ہے جہاں ایف سی نے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں باردوی مواد برآمد کرلیا ، ایف سی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ان فیکٹریوں میں نہ صرف بم اور دیگر مواد تیار کئے جاتے تھے بلکہ بارودی مواد کے تجربے بھی کئے جاتے تھے صرف اسلحہ نہیں ، بلکہ اسلحہ بنانے کی پوری پوری فیکٹریوں کا انکشاف ،ایف سی کی کارروائی میں بم بنانے کی 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں۔برآمد ہونے والے مواد کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ، کہ 1650 بارودی سرنگیں ، 480 دستی بم، 7 خودکش جیکٹس ، ڈھائی ہزار کلو بارودی مواد ، 5680 ڈیٹونیٹرز ، ساڑھے 17 ہزار ایکسپلوسو کوائل ، ساڑھے 500 کلو پوٹاشیم کلورائیڈ اور متعدد بیٹریاں شامل ہیں ۔ایف سی حکام نے بتایا کہ یہ مواد چمن اور توبہ اچکزئی کے علاقوں میں قائم دو الگ الگ دھماکہ خیز مواد بنانے کی فیکٹریوں سے ملا ہے ، ایف سی حکام کے مطابق فیکٹریوں کے احاطے میں چار چار کمپاوٴنڈ تھے ، جہاں جدید اسلحہ کی لیبارٹریز بھی بنائی گئی تھی ، جبکہ مختلف قسم کے کیمیکلز اور بارودی مواد کے تجربے بھی کیے جاتے تھے ۔


خبر کا کوڈ: 335102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/335102/چمن-اور-توبہ-اچکزئی-میں-اسلحہ-بنانیکی-فیکٹریوں-کا-انکشاف-باردوی-مواد-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org