QR CodeQR Code

کوئٹہ، فائرنگ سے ہلاک سینئر طالبان کمانڈر کی لاش افغان حکام کے حوالے کر دی گئی

28 Dec 2013 17:49

اسلام ٹائمز: ایک طالبان کمانڈر نے الزام لگایا ہے کہ کوئٹہ میں مارے جانے والے طالبان کمانڈر نوراللہ ہوتک کو افغان حکومت اور انٹیلی جنس نے قتل کیا ہے۔ ماضی میں بھی اسطرح کے واقعات میں افغان انٹیلی جنس ملوث رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سینئر طالبان کمانڈر نور اللہ ہوتک کی لاش افغان حکام کے حوالے کر دی گئی۔ گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے نوا اڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان کمانڈر نوراللہ ہوتک ہلاک ہو گیا تھا۔ طالبان کمانڈر نوراللہ ہوتک کی لاش کو پاکستان کے سکیورٹی حکام نے افغانستان کے صوبے زابل کے حکام کے حوالے کر دیا۔ ایک طالبان کمانڈر نے الزام لگایا ہے کہ کوئٹہ میں مارے جانے والے طالبان کمانڈر نوراللہ ہوتک کو افغان حکومت اور انٹیلی جنس نے قتل کیا ہے۔ ماضی میں بھی اسطرح کے واقعات میں افغان انٹیلی جنس ملوث رہی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے حقانی نیٹ ورک کے رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 335112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/335112/کوئٹہ-فائرنگ-سے-ہلاک-سینئر-طالبان-کمانڈر-کی-لاش-افغان-حکام-کے-حوالے-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org