0
Saturday 28 Dec 2013 17:58

کراچی، بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے انتخابی اتحاد قائم کرنے کیلئے رابطے

کراچی، بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے انتخابی اتحاد قائم کرنے کیلئے رابطے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں نے انتخابی اتحاد قائم کرنے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کا مقابلے کرنے کیلئے دو بڑے سیاسی اتحاد متوقع ہیں۔ ان میں ایک سیاسی اتحاد پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی جبکہ دوسرا تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پر مشتمل ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں کراچی کی سطح پر انتخابی اتحاد کیلئے معاملات تقریباً طے ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اکثریتی علاقوں میں قائم ہونے والے یونین کمیٹی کے پینل میں 6 امیدوار پیپلز پارٹی کے اور 3 امیدوار عوامی نیشنل پارٹی کے ہوں گے۔ پینل کی کامیابی کی صورت میں یونین کمیٹی کا چیئرمین پیپلز پارٹی جبکہ وائس چیئرمین عوامی نیشنل پارٹی سے ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اثر علاقوں میں یونین کمیٹی کے پینل میں 6 امیدوار اے این پی اور 3کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہوگا اور کامیابی کی صورت میں اس یونین کمیٹی کا چیئرمین اے این پی اور وائس چیئرمین پیپلز پارٹی سے ہوگا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد میں 40/60 کے تناسب سے نشستیں تقسیم کی جائیں گی اور ان کی تقسیم اکثریتی علاقوں کی بنیاد پر ہوگی۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے مشاورت فیصلہ کیا جائے گا۔ دیگر جماعتیں بھی علاقائی سطح پر مختلف جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 335117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش