QR CodeQR Code

امن سے اسرائیل کی مراد پورے فلسطین پر قبضہ ہے، خاخام فلڈمین

8 Aug 2010 13:46

اسلام ٹائمز: امریکہ کے معروف یہودی خاخام نے کہا ہے کہ جس امن کی بات اسرائیل کرتا ہے اس کا مطلب تمام فلسطین پر اسرائیلی قبضہ ہے۔


اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ کے مشہور یہودی خاخام ڈیوڈ شلومو فلڈمین نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں کبھی بھی امن مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ اسرائیل کے نزدیک امن کا مطلب تمام فلسطینی سرزمین پر اپنا قبضہ جمانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم امن کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ امن سے ہماری مراد کیا ہے۔ امن کا جو مفہوم اسرائیل کے ذہن میں ہے وہ تمام فلسطینی سرزمین پر بغیر جنگ کے قبضہ کرنا ہے جس کو کوئی بھی فلسطینی قبول نہیں کر سکتا۔
خاخام ڈیوڈ شلومو فلڈمین نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن صرف اس صورت میں تحقق پا سکتی ہے جب اسرائیل کا غیرقانونی اور ناجائز وجود ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں موجود یہودی لابی "آیپک" ایک ایسی شیطانی قوت ہے جو امن کی تمام کوششوں کو نابود کر دیتی ہے۔ خاخام ڈیوڈ نے کہا کہ میں خدا سے دعاگو ہوں کہ اسرائیلی حکومت جلد از جلد نابود ہو جائے تاکہ مظلوم فلسطینی عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔


خبر کا کوڈ: 33522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/33522/امن-سے-اسرائیل-کی-مراد-پورے-فلسطین-پر-قبضہ-ہے-خاخام-فلڈمین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org