0
Sunday 29 Dec 2013 16:26

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 11، ہنہ جھیل میں پانی جم گیا

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 11، ہنہ جھیل میں پانی جم گیا
اسلام ٹائمز۔ وادی کوئٹہ میں جمادینے والی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 11 درجے سینٹی گر گیا، سردی کی شدت سے کوئٹہ میں ہنہ جھیل کا پانی برف بن گیا۔ کوئٹہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وادی کے نواحی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11تک گرگیا، سردی کی شدت سے کوئٹہ کے تفریحی مقام ہنہ جھیل کا پانی برف بن گیا ہے،سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14، پنجگور میں منفی 2.5درجے ، ژوب میں منفی 5 درجے سنٹی گریڈریکارڈ کیاگیا جبکہ صوبے کے گرم علاقے سبی میں کم سے کم درجہ حرارت دو درجے سنٹی گریڈ تک گرگیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے دیگر مختلف علاقوں میں سردی کی شدت 6 سے 7 روز تک مزید برقرار رہے گی جبکہ کوئٹہ اور قلات سمیت مختلف علاقوں میں 2 سے 3 روز میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 335396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش