0
Sunday 29 Dec 2013 23:44

بینظیر بھٹوکی شہادت کے بعد کس بلے نے آ کر دودھ پیا؟ پرویزمشرف

بینظیر بھٹوکی شہادت کے بعد کس بلے نے آ کر دودھ پیا؟ پرویزمشرف
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر جنرل (ر) پروزی مشرف نے کہا ہے کہ بارہ اکتوبرکو میں جہازمیں تھا،ایکشن زمین پرہوا۔ انھوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کس بلے نے آکر دودھ پیا؟۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی پی کے شریک چیئرپرسن زرداری کا بلے سے متعلق فوج کو پیغام دے رہے ہیں یا نوازشریف کو، اس کا مجھے تو علم نہیں۔ یہ توان کوپتا ہوگا کہ بلا ایک ہے یا پوری فوج ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو 12 اکتوبر کے واقعے میں دلچسپی نہیں ہے، وہ 12اکتوبر کے ایشو سے بچنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے اوپر عائد غداری کے الزام کو 'انتقام' قرار دیا ہے۔ اپریل کے بعد اپنے گھر میں گرفتار سابق صدر نے پہلی مرتبہ اتوار کو عالمی میڈیا سے گفتگو کی۔ مشرف کا دعوی تھا کہ انہیں وطن واپسی پر فوج کی حمایت حاصل تھی۔ ستر سالہ ریٹائرڈ جنرل نے مذید کہا کہ ان پرغداری کے الزامات کی وجہ سے 'پوری فوج' پریشان ہے۔ رواں سال مارچ میں وطن واپسی پر سابق صدر پرویز مشرف کو تین نومبر 2007 کو ماورائے آئین اقدامات، اعلٰی عدلیہ کے ججوں کو نظر بند اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ غداری کیس کی وجہ سے حکومت اور طاقت ور فوج کے درمیان تناؤ کا خدشہ ہے کیونکہ فوج اپنے سابق سربراہ کی سویلین عدالت کے سامنے اس کیس کی کارروائی کی حزیمت نہیں چاہتی۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں ملنے والے ردعمل سے معلوم ہوا ہے کہ پوری فوج اس معاملے میں مکمل طور پر ان کے ساتھ ہے۔ چوبیس دسمبر کو مشرف کے گھر سے کچھ دور سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کی وجہ سےاس کیس پر خصوصی عدالت میں ابتدائی سماعت روک دی گئی تھی۔ اب کیس کی سماعت پہلی جنوری کو ہو گی، تاہم مشرف کے مطابق ابھی تک انہوں نے عدالت میں پیشی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مشرف نے کہا کہ وزیر اعظم اور سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں خصوصی عدالت کی تشکیل سے اس میں کسی حد تک انتقام کی جھلک نظر آتی ہے۔ مشرف کے وکلاء نے غداری کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مشرف سے عدالت کے ذریعے 1999 میں نواز شریف حکومت کا تختہ الٹنے کا انتقام لینا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 335488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش