0
Monday 30 Dec 2013 13:06

ڈیرہ اسماعیل خان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہل تشیع شہید

ڈیرہ اسماعیل خان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہل تشیع شہید
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرواہ میں آج صبح دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہل تشیع شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق میران شوگر مل میں ملازمت کرنے والے 18 سالہ نوجوان قیس رضا اور 45 سالہ ملازم حسین کو تحصیل پرواہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ واضح رہے کہ قیس رضا، ڈاکٹر باقر رضا کے بھائی تھے، جبکہ ملازم حسین ایک فعال شیعہ شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور ایس ایچ او ذوالفقار کے بھانجے تھے۔ شہداء کی میتیں ان کے گھروں کو پہنچا دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 335602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش