QR CodeQR Code

راولپنڈی، امام بارگاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2جاں بحق، 2 زخمی

30 Dec 2013 15:15

اسلام ٹائمز: آر پی او راولپنڈی اختر عمر لالیکا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم یہ فرقہ واریت کا شاخسانہ لگتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں دو موٹر سائیکل پر سوار چار دہشتگردوں نے امام بارگاہ قصر شبیر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعہ میں ایک اہلکار اور ایک دکاندار زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے نام محمد عمران اور ظہیر عباس ہیں۔ پولیس کے مطابق، تھانہ ریس کورس کی حدود میں ڈھوک سیداں کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے امام بارگاہ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، آر پی او راولپنڈی اختر عمر لالیکا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم یہ فرقہ واریت کا شاخسانہ لگتا ہے۔ فائرنگ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 335656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/335656/راولپنڈی-امام-بارگاہ-کے-باہر-تعینات-پولیس-اہلکاروں-پر-فائرنگ-2جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org