0
Monday 30 Dec 2013 18:32

پنجاب کی 21 جیلوں میں قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے آن لائن کرنیکا فیصلہ

پنجاب کی 21 جیلوں میں قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے آن لائن کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبے بھر کی 21 جیلوں میں قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے آن لائن کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی 21 جیلوں میں 2 لاکھ سے زائد قیدی سزائیں کاٹ رہے ہیں جن میں انتہائی خطرناک اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کارکن بھی شامل ہیں ان کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر کے آن لائن کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور تمام جیلوں کو اپنے اپنے قیدیوں کی مکمل تفصیلات کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدیوں کو ملنے والی سزا اور باقی رہ جانیوالی سزا کی بھی تفصیل تحریر کریں۔
خبر کا کوڈ : 335726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش