QR CodeQR Code

این جی اوز ہماری نسل کو تباہ کرنے پر لگی ہیں، فرید احمد پراچہ

30 Dec 2013 20:04

اسلام ٹائمز: مذہبی راہنما کا کہنا تھا کہ ڈالروں میں فیسیں لینے والے تعلیمی اداروں کا مقصد ہماری فیملی لائف کو برباد کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں ایک منظم سازش کے تحت بچوں اور بچیوں کو جنسی تعلیم دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مغربی سوسائٹی تو فری سیکس کے عذاب میں مبتلا ہو کر اخلاقی لحاظ سے کھوکھلی اور حیوانیت کے بدترین مقام پر پہنچ چکی ہے۔ جماعت اسلامی کے راہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمارے عاقبت نااندیش حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے فارن فنڈڈ این جی اوز اور ڈالروں میں فیسیں لینے والے تعلیمی ادارے ہماری نسل کو تباہ کر رہے ہیں، انکا مقصد ہماری فیملی لائف کو برباد کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 335772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/335772/این-جی-اوز-ہماری-نسل-کو-تباہ-کرنے-پر-لگی-ہیں-فرید-احمد-پراچہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org