0
Monday 30 Dec 2013 20:55

گلگت، مناظروں اور فرقہ وارانہ اجتماعات پر پابندی عائد، دفعہ 144 کا نفاذ، گرفتاریوں کا فیصلہ

گلگت، مناظروں اور فرقہ وارانہ اجتماعات پر پابندی عائد، دفعہ 144 کا نفاذ، گرفتاریوں کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے اعلٰی سطحی اجلاس میں گلگت شہر میں دفعہ 144 کے فوری نفاذ سمیت ہر قسم کے مناظروں اور فرقہ وارانہ اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر کرنے اور عوامی اشتعال کا سبب بننے والے مذہبی راہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور بعض اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد کو ملک کی دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ تاحال ممکنہ مشتبہ افراد کی لسٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انتظامیہ اپنی سابقہ روش پر چلتے ہوئے ایک مرتبہ پھر توازن کی ظالمانہ پالیسی اپناتے ہوئے بیگناہ مہذب علماء اور شہریوں کو بھی فرقہ پرستوں اور انتہاپسندوں کیساتھ ساتھ بلاجواز گرفتار کریگی جس سے ایک مرتبہ علاقے میں بےچینی پھیلنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 335804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش