QR CodeQR Code

انتظامیہ رکاوٹوں کے باوجود جے ایس او کا یونیورسٹی آف سرگودھا کی تاریخ میں پہلا یومِ حسین (ع)

30 Dec 2013 22:08

اسلام ٹائمز: پروگرام سے ایس یو سی سرگودھا ڈویژن کے صدر اور جے ایس او پاکستان کے سینئر نائب صدر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جے ایس او پاکستان کی جانب سے یوم حسین (ع) کا انعقاد کیا گیا، جامعہ کی انتظامیہ نے رکاوٹیں ڈالیں اور مقررہ جگہ پر پروگرام سے روک دیا گیا لیکن شیعہ طلباء نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسی جگہ کے ساتھ گراؤنڈ میں یوم حسین (ع) کے پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام سے شیعہ علماء کونسل سرگودھا ڈویژن کے صدر مولانا غلام شبیر اعوان اور جے ایس او پاکستان کے سینئر نائب صدر عبداللہ رضا نے خطاب کیا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی کے طلباء کے علاوہ جے ایس او سرگودھا ڈویژن کے کارکنان نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 335836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/335836/انتظامیہ-رکاوٹوں-کے-باوجود-جے-ایس-او-کا-یونیورسٹی-ا-ف-سرگودھا-کی-تاریخ-میں-پہلا-یوم-حسین-ع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org