39
0
Tuesday 31 Dec 2013 21:04
ضرورت پڑی تو بعثت کی بجائے آئی ایس او کا ساتھ دونگا

رہبر معظم کی نظر میں آئی ایس او سے بڑھ کر کسی ادارے یا جماعت کو اہمیت حاصل نہیں، علامہ مظہر کاظمی

رہبر معظم کی نظر میں آئی ایس او سے بڑھ کر کسی ادارے یا جماعت کو اہمیت حاصل نہیں، علامہ مظہر کاظمی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کا پہلا اجلاس عمومی، امامبارگاہ حسینیہ رجوعہ سادات چنیوٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس  کے آخری روز کی پہلی نشست میں پرنسپل جامعہ بعثت پاکستان اور بانی ادارہ کاروان امت (شیعہ مسلم تبلیغی جماعت) نے امامیہ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نزدیک آئی ایس او کی حفاظت واجبات میں سے ہے۔ انکا کہنا تھا جس طرح سے ہم مکتب اہل بیتؑ کی حفاظت نہیں کرتے بلکہ یہ مکتب خود ہماری حفاظت کرتا ہے اسی طرح آئی ایس او جوانوں کی حفاظت کرتی ہے، نہ کہ جوان آئی ایس او کی حفاظت کرتے ہیں۔ 

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان اور جامعہ بعثت کے کاموں کی ریڑھ کی ہڈی آئی ایس او پاکستان کے سابقین ہی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو کمر سیدھی کرنے کی ہمت کسی نے دی ہے تو وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ہی دی ہے۔ مدارس، علماء، مجلس وحدت اور دینی خدمت کرنے والے دیگر اداروں کے ہونے کے باوجود رہبر معظم کی نظر میں آئی ایس او سے بڑھ کر کسی اور کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ 

پرنسپل جامعہ بعثت نے مزید کہا کہ اگر کبھی جامعہ بعثت اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان آمنے سامنے آگئے تو میں جامعہ بعثت چھوڑ کر آئی ایس او پاکستان کے ساتھ کھڑا نظر آؤں گا۔ انہوں نے امامیہ جوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ ہم آئی ایس او کے ساتھ مربوط رہتے ہوئے اللہ اور امام زمانہؑ کی ناراضگی کا کوئی کام نہ کریں۔ اس کے علاوہ اجلاس مجلس عمومی کے اراکین سے مولانا باقر امام جماعت جامعہ مسجد رجوعہ سادات اور پرنسپل کاظمیہ مولانا انجینئر عمران حیدر چدھڑ نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 335950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

شاہ صاحب کب سے مقام معظم رھبری کی منویات کے کاشف بنے ہیں؟!
رھبر کی طرف آنکھین بند کرکے ھر کام کی نسبت دینے سے اجتناب کرنا از حد ضروری ہے۔
Pakistan
اللہ تعالٰی مظہر کاظمی کو محفوظ رکھے۔
میرے خیال میں یہ بیان ان سے منسوب کیا گیا ہے، اگر انہوں دیا ہے تو ان سے زیادہ آغا رہبر کی شخصیت سے ناآگاہ شخص کوئی نہیں ہوگا، جو تنظیم ان کے نمائندے کو گالیاں نکالتی ہو، آغا رہبر اس کی حمایت کیسے کرسکتے ہیں، ایسے علماء کرام پر احترام کے ساتھ سلام قرآنی ہی کیا جاسکتا ہے۔
رہبر معظم نے کب کاظمی صاحب سے کہا ہے آئی ایس کی اہمیت دوسری تنظیموں سے زیادہ ہے
اعوذ باللہ ان اکون من الکاذبین
United States
nimi goyam Ravi droghgu hast amma medanam k hr chih gufte ishtebah gufte. agha rahber choneen nazari ndarand. dostan muazib e chineen Ahadees bashed .
United States
عجب عجب!! چه دروغ هایی به رهبر معظم نسبت داده می شود این روزها؟؟؟ امیدوارم که آقای کاظمی این حرف ها را نگفته باشند وگرنه میان او و ابو هریره تفاوتی نمی بینیم.
خدا کاظمی صاحب کو سلامت رکھے، یہ کوئی لڑنے جھگڑنے والی بات نہیں ہے، میں نے یہ بات خود اپنے کانوں سے آیت اللہ بہاءالدینی سے سنی ہے، وہ زندہ و سلامت ہیں، کسی کو شک ہے تو ان سے مل کر پوچھ لے۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم!

خدا وند عالم حجۃ الاسلام مولانا مظہر حسین کاظمی صاحب کو طول عمر عنایت فرمائے (آمین)۔

کیا ہی اچھا خطاب فرمایا آپ نے۔ خدا کرے ہم جوانوں کی زندگیاں آپ کو ملیں۔ خدا ہی جانتا ہے کہ شہید قائد اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی آپ کی اس فکر سے کس قدر خوش اور راضی ہوں گے۔

دعاؤں کا طلبگار؛ اہلبیتؑ کے خادموں کا ایک نوکر۔
جناب والا، اس بیان کو آغا کاظمی کی جانب ناحق منسوب کرنے کا احتمال دے کر آپ نے اسلام ٹائمز کی صداقت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اور بندہ اس صدق پر مبنی خبر رساں ایجنسی کے ایک قاری کی حیثیت سے اس کا دفاع ضروری سمجھتا ہے۔
دوسرا احتمال جو میرے محترم بھائی نے دیا ہے کہ "ان سے زیادہ آغا رہبر کی شخصیت سے ناآگاہ شخص کوئی نہیں ہوگا" تو ممکن ہے کہ یہ بات خود آپ کی نا آگاہی کا ثبوت فراہم کر رہی ہو۔
سید مظھر کاظمی کے بارے میں کوئی بھی رائے دینے سے پہلے انکی شخصیت کو پھچانیں، انھوں نے زندگی میں کبھی جھوٹ نھیں بولا۔ وہ بھتر جانتے ھیں کہ کس کو رھبر معظم کی تاہید حاصل ھے۔
پرنسپل جامعہ بعثت اور بانی کاروان امت کی جانب سے دیئے گئے اس بیان کی قیمت کا اندازہ لگانا مشکل ہے:

"اگر کبھی جامعہ بعثت اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان آمنے سامنے آگئے تو میں جامعہ بعثت چھوڑ کر آئی ایس او پاکستان کے ساتھ کھڑا نظر آؤں گا۔"

شہدا کے خون کے ساتھ وفاؤں کا پاس رکھنا اس کو کہتے ہیں۔
نہیں معلوم لوگ کیسے کیسے Comments دے دیتے ہیں۔
کس نے آقا رہبر کے نمائندے کو گالی دی ہے؟
اگر نعوذباللہ کسی نے ایسا کیا ہے تو اسکا آئی ایس او کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
بڑھتے رہیں یونہی قدم
حیّ علیٰ خیرالعمل
اللہ ایسی سوچ رکھنے والے علماء کا سایہ ہمارے اوپر قائم رھے۔ (آمین)
It shows the _importance of ISO
اس کا مطلب یہ ہے کہ قائد محترم آقای ساجد نقوی کو اور اسی طرح دوسرے تمام علماء، ادارے، تنظمیں، حکمران اور سیاست دان کو چاہیے کہ سب مل کر آئی ایس او کی اطاعت کریں بغیر چون و چرا
United States
جناب والا ہمارا وجدان کہتا ہے کہ کاظمی صاحب نے اگر یہ بیان دیا ہے تو ضرور اللہ کو حاضر و ناظر جان کے دیا ہے۔
جو اس بیان کے درست ہونے کے قائل نہیں ہیں وہ بتائیں کہ اس کے برعکس آقا رہبر سے کونسا بیان صادر ہوا ہے، جس کی بناء پر اتنی پافشاری کی جا رہی ہے؟؟؟
جب کوئی بات معلوم نہیں ہوتی تو اسکا علمی طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آراء دینے سے قبل اس کو معلوم کیا جاتا ہے۔ مثلاً اس مورد میں کیا آپ نے علمی معیارات کو پیش نظر رکھ کے مکمل تحقیق کر لی ہے کہ آقا رہبر کی یہ نظر نہیں ہے؟؟؟
United States
آنهایی که اسم ابو هریره را در میان آوردند، نه مقام معظم رهبری را شنا‌ختند، نه نماینده ی ایشان را و نه آقای کاظمی را.
بیش از سلام قرآنی، چیزی نداریم برای اینچنین آدم ها.
آپ لوگ کیسے جانتے ھیں کہ یہ بات رھبر معظم کی نھیں ھے۔ اس میں کوی شک نھیں کہ آئی ایس او کی اتنی قربانیاں ھیں کہ پاکستان کی ھر تنظیم سے زیادہ اس کی اھمیت ھے۔ اور کاظمی صاحب کی خدا عمر دراز کرے جو حق بات کے علاوہ نھیں کرتے۔ ماشاؑاللہ
United States
خدا کا شکر ہے کہ آج بھی ہمارے درمیان ایسی صاحب نظر ھستی موجود ہے، جو حق بات کرنے میں کسی سے نہیں ڈرتی چاہے کسی کو اچھا لگے یا نہ۔ حق گو کو کسی سے بھی نہیں ڈرنا چاہے، کیونکہ ہم آقای کاظمی کو سر سے پاوں تک جانتے ہیں، وہ کوئی بات بغیر کسی ذمہ داری کے نہیں کرتے اور نہ ہی رھبر کی طرف ایسی نسبت دیتے ہیں، جبکہ وہ بندہ حاضر ہے اگر رھبر حکم دے دیں تو جامعہ بعثت کو اپنے پاوں کے کی نوک پر رکھ دیں۔ جو لوگ ان کے قول پر مختلف الفاظ استعال کر رہے ہیں صرف اپنی بقا کی خاطر، لیکن جس چیز کی کویی اصالت نہ ہوں وہ دوام بخش نہیں ہے۔ دودھ کے اوپر جاگ کی طرح ہے۔
اینها که نوشتند که آغا دروغ گفتند از هیچ چیزِِِ ی خبر ندارند. از رهبر بعدن بپرسی اول از احوال کشور تون را داشته باش. باید حواس تون را جمع کن. نیاز داری ؟. درباره ی شما چه بنویسم. حوصله ی من سررفته. خدا تورا بیاموزد.
آغا صاحب نے خدا کی بارگاہ میں کھرا اور کڑوا سچ بول کر اپنی ذمہ داری ادا کی ہے اور ٹکراؤ کی صورت میں I S O کا انتخاب خالصتاً الہی فیصلہ ہے۔
Serbia
کب تک دوغلی پالیسیوں کے سہارے نوجوانوں کو قومی دھارے سے الگ رکھو گے۔ خوف خدا کرو، کب تک اپنے ٓآپ کو اور ان جوانو کو دھوکہ دو گے۔
رھبر کے مسلم نمایندے کی مخالفت اور رھبر کی اطاعت کا دعویٰ۔ بخل میں چھری منہ میں رام رام کے مترادف ہے۔
آئی ایس او کو دوسری تنظیموں اور نظاموں کے مقابلے میں لانا کوئی نئی فرھنگ نہیں ہے جسے کاظمی صاحب نے ایجاد کیا ہو، بلکہ مقدسات کے بارے میں ایسے سوال ا‎ٹھانا یہ ہم پاکستانیوں کی عادت ہے،
نماز افضل ہے یا عزاداری؟ علم عباسؑ افضل ہے یا مسجد؟ ذوالجناح افضل ہے یا مولوی؟
بات کاظمی صاحب کے سچ اور جھوٹ بولنے کی نہیں ہے، بات اس انداز گفتگو کی ہے جسے انھوں نے اختیار کیا ہے۔
اصلاً ایسی ادبیات کی ضرورت هی کیا ہے جس سے آئی ایس او کو دوسرے نظاموں کے مقابلے میں لا کھڑا کیا جاۓ؟
کیا پھلے آپس کی مقابلہ بازی کم ہے جس کی کمی کاظمی صاحب پوری کرنا چاہ رہے ہیں!
جو لوگ رھبر معظم کی گفتار سے مانوس ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ قطعاً ایسی مقابلہ بازی کے انداز کو پسند نہیں کرتے۔ رھبر معظم سب کی تعریف بھی کرتے ہیں اور کسی کو کسی دوسرے کے مقابلے میں بھی نہیں لاتے۔
کاظمی صاحب سے گزارش ہے کہ صرف زبانی نہیں بلکہ عمل اور گفتار میں بھی پیرو ولی فقیہ بنیں۔
اور یہ جو کاظمی صاحب نے فرمایا ہے انتہائی تعجب آور ہے
(اگر کبھی جامعہ بعثت اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان آمنے سامنے آگئے تو میں جامعہ بعثت چھوڑ کر آئی ایس او پاکستان کے ساتھ کھڑا نظر آؤں گا)
آپ کو کہاں سے معلوم ہوا کہ ایسے مقابلے میں بعثت ہی باطل پر ہوگی؟ مگر یہ کہ آپ آئی ایس او کی عصمت کے قائل ہوجائیں!!!!!!!!!!!!!!۔
اس جملہ سے تنظیمی تعصب یا جوش خطابت کے علاوہ کچھ سمجھ نہیں آتا۔
اور دوسری تعجب کی بات یہ ہے کہ کاظمی صاحب نے بعثت کو زبانی طور پر اپنی ذات سے جدا شمار کیا ہے جبکہ بعثت سے آگاہ احباب اچھی طرح جانتے ہیں کہ پوری بعثت کاظمی صاحب کے گرد طواف کرتی نظر آتی ہے، چاھے کاظمی صاحب اسلام کے مسلمات کے خلاف ہی کیوں نہ کریں!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
United States
اگر آغا صاحب نے یہ والی بات کی ہے تو اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے، کیونکہ آغا ہمیشہ حق بات ہی کرتے ہیں۔ سبحان اللہ
ساری باتیں کرنے کی نہیں ہوتیں کاظمی صاحب !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
ایسی باتوں کا فائدہ کم نقصان بہت زیادہ ہوتا ہے جناب !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
United States
کسی بھی فرد کو معصوم کا رتبہ دینے سے احتیاط برتی جائے۔ کاظمی صاحب کو کہیں اپنی بات کا ماخذ پیش کریں۔ والسلام
United States
عزیز محترم میرِے بھائی
رھبر نے کب پاکستان میں اپنا کسی کو نمائنده بنایا تھا۔ پہلے تاریخ کا مطالعہ کرو بعد میں کوٕیی بات کرنا۔ رھبر کا نمایندہ پاکستان میں آغا بہاوالدینی ہیں جو بعض برادران کو اچھے نہیں لگتے۔ کیا رھبر اتنے ہی کم ظرف ہیں کہ ایک نمایندہ کے ہوتے ہوئے دوسرے کو معین کر دیں۔ اگر کریں بھی تو کیا آپس میں ہم آہنگی نہیں ہونی چاہے تھی۔ بس کوئی تو بات ہے۔ جب کہ میں محترم قبلہ، قابل احترام ہیں لیکن قاید نہیں ہیں۔ خود اپنے گناھکار کانوں سے سنا ہے کہ ہمارے مسائل میں کسی کو دخل دینے کا حق نہیں ہے یعنی رھبر معظم کو حق نہیں ہے کہ ہمارے مسائل میں دخل اندازی کریں۔ یعنی یہ خط ولایت پر نہیں ہیں، سمجھ میں آتا ہے۔
خدا مارا بیاموزد
United States
برائے مہربانی معصومین چودہ ہی رہنے دیں، کسی بھی فرد کو عصمت کا درجہ دینے سے اجتناب کریں۔ رھبر معظم کی طرف کاظمی صاحب نے جو بات منسوب کی ہے، اگر ثابت نہ کرسکے تو کیا یہ رھبر پر افتراء نہیں کہلائے گا۔
آپ جیسوں سے تو کاظمی صاحب بھتر جانتے ہیں کہ صحیح بات کیا ہے اور غلط کیا ہے، انہوں نے جو کہا ہے وہی حق ہے اور ٹھیک کہا ہے، خدا انکو ھمیشہ سلامت رکھے، اور خدا میری عمر انکو دے دے۔
سدا جییے مرشد پاک۔
کاظمی صاحب نے جو کہا ہے وہی حق ھے !!!
ایسی ادبیات کورکورانے تقلید اور شخصیت پرستی کی واضح نشانی ہے۔
یہ جملہ فقط معصومین کے لئے سزاوار ہے۔
کسی شخصیت کو بت نہ بناؤ، پہلے ہی پاکستان کا کعبہ بتوں سے پر ہے۔
بات کسی اور پیرائے میں ہو رہی ہے اور کچھ لوگوں کو خواہ مخواہ اپنی داڑھیوں میں تنکے دکھائی دینے شروع ہوگئے ہیں۔
شکر ہے کچھ لوگوں کو آئی ایس او پاکستان کی مخالفت میں فارسی کی چند اصطلاحات کے اظہار کا موقع مل گیا ہے؛ ورنہ اندر ہی اندر دم گھٹتا رہتا۔
بعثت اور ISO دونوں کو چلانے والے حضرت خود ہی ہیں۔ ۔ ۔ چہ بو العجبی
کاش
کوئی معترض اپنا نام اور ای میل ایڈریس بھی لکھ دیتا۔ لیکن۔۔۔
kazmi sahib rahber kay na to qolan numaindey hey aur na hi tehreran,lehaza rehber ki taraf ko bhi ,mansoob bat authentic nahi hey
چاہیے تو یہ تھا کہ تنظیمی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی، نہ یہ کہ ان کو اپنے مقابلے میں قرار دیا جاتا۔ اللہ کو حاضر و ناظر جان کر اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ اس تنظیم کا جوانوں کو صحیح فکر دینے اور ان میں شعور بانٹنے میں کتنا بڑا کردار ہے۔ ہاں ممکن ہے کسی موڑ پر کسی فرد سے اشتباہ سر زد ہو جائے؛ لیکن فرد کے اشتباہ کو تنظیم پر تھونپنے سے قبل قبر کو ضرور یاد کرنا چاہیے۔
کیوں بعض افراد اس بیان کو نمائندہ ولی فقیہ، قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کی مخالفت میں سمجھ رہے ہیں؟؟؟
جناب مولانا سید مظہر حسین کاظمی صاحب کے خطاب میں ایسی کوئی بات نہیں ہے بلکہ وہ تو قائد محترم کا بھرپور احترام کرتے ہیں۔
کاروان امت کا تبلیغی پروگرام شروع کرنے سے قبل وہ قائد محترم اور تقریباً تمام بزرگ علماء سے ہم آہنگی کرنے کے لیے ان کے پاس گئے ہیں۔
ہم سب کو مل جل کر قوم و ملت کی سربلندی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نہ یہ کہ احتمالات کی بناء پر ایک گھر کے اندر کئے مورچے بنا لیے جائیں اور رباط الخیل وغیرہ ایک دوسرے کے خلاف ضایع کر دیئے جائیں۔
United States
ھاتو ا برھانکم ان کنتم صادقین
نہ تخت و تاج میں نہ لشکر و سپاہ میں ہے
جو بات مرد قلندر کی بارگاہ میں ہے

سلامت رہیں مظہر کاظمی صاحب۔
کاظمی صاحب کی طرف سے جواب کیوں نہیں ؟؟؟؟؟؟
ہماری پیشکش