QR CodeQR Code

بائیو میٹرک سسٹم، الیکشن کمشن خیبر پی کے کے تحفظات، نادرا نے تجربہ کامیاب قرار دیدیا

31 Dec 2013 18:10

اسلام ٹائمز: تجرباتی پولنگ کے دوران بائیو میٹرک مشین 2گھنٹے تک کام نہ کر سکی، مشین بعض شناختی کارڈز کے بار کوڈز پڑھنے میں بھی ناکام رہی، انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق میں بھی مسائل کا سامنا رہا۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمشن خیبر پی کے نے بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمشن خیبر پی کے کی جانب سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تجرباتی پولنگ کے دوران بائیو میٹرک مشین 2گھنٹے تک کام نہ کر سکی، مشین بعض شناختی کارڈز کے بار کوڈز پڑھنے میں بھی ناکام رہی، انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق میں بھی مسائل کا سامنا رہا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن نے بائیو میٹرک سسٹم کو مزید اپ گریڈ کرنے کی سفارش کی۔ دوسری جانب نادرا حکام نے بائیو میٹرک مشین کے تجربے کو کامیاب قرار دے دیا۔ نادرا حکام کا کہنا ہے بوسیدہ شناختی کارڈز کے باعث بائیو میٹرک مشین 15فیصد کارڈ پڑھنے میں ناکام رہی۔


خبر کا کوڈ: 336087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/336087/بائیو-میٹرک-سسٹم-الیکشن-کمشن-خیبر-پی-کے-تحفظات-نادرا-نے-تجربہ-کامیاب-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org