0
Monday 9 Aug 2010 14:32

پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں،امریکی ماہرین

پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں،امریکی ماہرین
نئی دہلی:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق امریکی جوہری ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کے مقابلے میں نیوکلیئر ہتھیارکم ہیں،فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹ کے ڈائریکٹر انفارمیشن مسٹر کرسٹنسن کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری کشمکش کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پھر دریافت کر رہا ہے کہ اس کے پاس پاکستان کے مقابلے میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی کمی ہے۔
کرسٹنسن اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ کوئی بھی ملک اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے خود کفیل ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تیزی سے اپنے مہلک ہتھیاروں میں اضافہ کر رہے ہیں اور تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس 60 سے 80 وارہیڈز جبکہ پاکستان کے پاس یہ تعداد 70 سے 90 ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں ممالک کے پاس اس وقت مہلک ہتھیاروں کی تعداد اسرائیل کے برابر ہے۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ اسرائیل نے مہلک ہتھیاروں کے حصول کیلئے 40 سال لگائے۔جبکہ پاکستان اور بھارت نے یہ کام صرف 12 برسوں میں کر دکھایا۔انہوں نے کہا کہ مہلک ہتھیاروں کے حصو ل کی کش مکش میں دونوں ممالک کی سیکورٹی صورتحال خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 33609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش