0
Tuesday 31 Dec 2013 18:25

اسلامی ملک میں نیوائیر نائٹ کے نام پر بیہودگی برداشت نہیں کی جا سکتی، اے ٹی آئی

اسلامی ملک میں نیوائیر نائٹ کے نام پر بیہودگی برداشت نہیں کی جا سکتی، اے ٹی آئی
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ اے ٹی آئی نیو ائیر نائٹ کی رات کو ’’شب درود وسلام‘‘ کے طور پر منائے گی۔ اس موقع پر قیام امن، ملکی ترقی و استحکام اور نظامِ مصطفی کے نفاذ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اور نوافل کا اہتمام کیا جائے گا۔ اے ٹی آئی کے رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نیوائیرنائٹ کے نام پر ہونیوالے اخلاق سوز پروگراموں پر پابندی لگائے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ قوم نئے سال کا آغاز رقص و سرود اور ہلے گلے کی بجائے دعاؤں اور نوافل سے کرے اور بیہودہ پروگراموں سے دور رہے کیونکہ نیوایئر نائٹ کے نام پر رقص و سرود کی محفلیں اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہیں۔ اخلاق سوز محفلوں کا اہتمام کرنے والے اسلامی تہذیب و ثقافت کا مذاق اڑانے سے باز رہیں۔ سرکاری انتظامیہ ناچ گانے اور ہلے گلے کے پروگرام روکنے کے لیے ریاستی طاقت استعمال کرے۔ اسلامی ملک میں نیوائیر نائٹ کے نام پر بیہودگی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا ہم نے 1300 سے زائد دستے تشکیل دے دئیے ہیں جو چھوٹے بڑے شہروں میں شراب و کباب رقص و سرودکی محفلوں کو بروز قوت روکیں اور غیر شرعی حرکات سے منع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 336095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش