0
Wednesday 1 Jan 2014 00:47

پاکستان، 2013ء میں 11 صحافی دہشتگردی کا شکار ہوئے، کوئی قاتل نہ پکڑا جا سکا

پاکستان، 2013ء میں 11 صحافی دہشتگردی کا شکار ہوئے، کوئی قاتل نہ پکڑا جا سکا
اسلام ٹائمز۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) میڈیا مانیٹرنگ سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2013ء کے دوران پاکستان میں گیارہ صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہوئے ملک میں ایک طویل عرصہ سے جاری دہشتگردی کا نشانہ بنائے گئے، جن میں پانچ بم دھماکوں کی کوریج کرتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ چھ صحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں انکی زندگیوں سے محروم کیا۔ قابل افسوس امر تو یہ ہے کہ دہشتگردی کے ان واقعات میں ملوث کسی ایک واقعہ کے مجرموں کو پکڑا نہیں جا سکا ہے اور نہ ہی دہشتگردی کے شکار کسی بھی صحافی کے لواحقین کی حکومت کی جانب سے بارہا یقین دہانی کے باوجود مالی امداد فراہم کی جا سکی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ملک بھر میں منائے جانے والے یوم شہداء صحافت کے موقع پر صحافتی تنظیموں کی جانب سے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران شہید کئے جانے والے 98 صحافیوں میں سے کسی ایک کے قاتل کو بھی کٹہرے میں نہیں لایا جا سکا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسی ماہ صحافیوں کی جانب سے اپنے مطالبات منوانے کیلئے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنے کے موقع پر ایک بار پھر یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ صحافیوں کے مسائل جلد حل کئے جایئں گے اور شہید صحافیوں کے خاندانوں کی مالی معاونت شروع کی جائے گیا۔
خبر کا کوڈ : 336214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش