0
Wednesday 1 Jan 2014 11:43

پشاور، پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ سے نوجوان ہلاک، مشتعل عوام نے 2 چوکیاں جلا ڈالیں

پشاور، پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ سے نوجوان ہلاک، مشتعل عوام نے 2 چوکیاں جلا ڈالیں
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ 2 پولیس چوکیاں جلا دیں۔ بتایا گیا ہے ریگی میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران 2 طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ اہل علاقہ نوجوان کی ہلاکت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ریگی میں پولیس کی 2 چوکیوں کو نذر آتش کردیا۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ چوکیوں کو نذرآتش کئے جانے کے بعد پولیس موقع سے غائب ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 336277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش