0
Wednesday 1 Jan 2014 14:03

حب میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

حب میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے شہر حب جام یوسف کالونی میں نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کا چہلم بھرپور انداز میں منایا گیا۔ امام بارگاہ حسینی جام یوسف کالونی میں نوحہ خوانی، سینہ کوبی اور زنجیر زنی بھی کی گئی۔ چہلم امام حسین (ع) کی مجلس عزاء سے مولانا زاھد حسین جعفری نے خطاب کیا۔ مجلس عزاء کے بعد امام بارگاہ حسینی سے ماتمی جلوس برآمد ہوا۔ جو کہ نماز مغربین نماز کے وقت اختتام پذیر ہوا۔ مجلس اور جلوس عزاء میں عزاداروں نے بھرپور شرکت کی، اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 336306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش