QR CodeQR Code

وزیراعظم،آصف زرداری، الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

1 Jan 2014 21:18

اسلام ٹائمز: مختلف سیاسی و مذہبی رہنماوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف، سابق صدرآصف زرداری، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یارولی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، بلوچستان شیعہ کانفرنس، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل راجا ناصر عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے کوئٹہ میں قمبرانی روڈ کے قریب اخترآباد میں زائرین کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد کے جاں بحق اور 30افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مجلس وحدت المسلمین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سانحہ کی شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی اور علامہ عارف واحدی نے بھی شدید مذمت کی ہے اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 336468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/336468/وزیراعظم-آصف-زرداری-الطاف-حسین-اور-دیگر-رہنماؤں-کی-کوئٹہ-دھماکے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org