QR CodeQR Code

کوئٹہ، دہشتگردی کا نشانہ بننے والے زائرین کی اکثریت کا تعلق ڈی آئی خان اور بھکر سے ہے

1 Jan 2014 22:18

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل علامہ زاہد علی جعفری نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ دھماکہ میں متاثر ہونیوالے زائرین کی اکثریت ڈی آئی خان سے تعلق رکھتی ہے، اور اس قافلہ میں انکی والدہ گرامی بھی شامل تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقہ اختر آباد میں بم دھماکہ کا شکار ہونے والی بس میں سوار اکثریتی زائرین کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور بھکر سے ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل علامہ زاہد علی جعفری نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ دھماکہ میں متاثر ہونے والے زائرین کی اکثریت ڈی آئی خان سے تعلق رکھتی ہے، اور اس قافلہ میں ان کی والدہ گرامی بھی شامل تھیں، تاہم رابطے منقطع ہونے کی وجہ سے ان کی خیریت بھی معلوم نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کی بس کو دہشتگردوں نے دھماکہ کے ذریعے کوئٹہ کے نواحی علاقہ اختر آباد میں نشانہ بنایا۔


خبر کا کوڈ: 336489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/336489/کوئٹہ-دہشتگردی-کا-نشانہ-بننے-والے-زائرین-کی-اکثریت-تعلق-ڈی-ا-ئی-خان-اور-بھکر-سے-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org