0
Thursday 2 Jan 2014 10:51

ہند و پاک کے درمیان قیدیوں اور نیوکلیائی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

ہند و پاک کے درمیان قیدیوں اور نیوکلیائی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان نے نئے سال کی آمد پر حسب روایت اپنی نیوکلیائی تنصیبات اور ایک دوسرے کے ہاں نظربند قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا، یاد رہے کہ دونوں ممالک نے 31 دسمبر 1988ء کو ایک معاہدہ عمل میں لایا جو 27 جنوری 1991ء سے نافذ العمل ہے اور اسکے تحت ہی ان فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے، معاہدے کے مطابق دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ جنگ کی صورت میں نیوکلیائی تنصیبات پر حملہ نہیں کریں گے، اس کے علاوہ دونوں ممالک نے ایک ٹیلی فون ہاٹ لائن بھی قائم کی ہے، بدھ کو نئی دہلی اور اسلام آباد میں قائم دونوں ملکوں کے ہائی کمشنروں کے پاس نیوکلیائی تنصیبات کی فہرست جمع کی گئی جس میں بھارت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیبات کی مکمل تفصیل درج ہے، اس طرح یکم جنوری 1992ء کو شروع ہونے والا یہ عمل مسلسل 22ویں بار دہرایا گیا، دونوں ملکوں نے نیوکلیائی تنصیبات کی فہرست کے ساتھ ساتھ ان قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا جو ایک دوسرے کی جیلوں میں قید ہیں، نئی دہلی میں وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 281 بھارتی نظر بندوں کی فہرست بھارت کو دی ہے جبکہ بھارت نے اس کی جیلوں میں قید 396 پاکستانی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد کے سپرد کی ہے، اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں اس وقت 232 بھارتی مچھیرے اور 49 عام شہری قید ہیں جبکہ بھارت میں جو پاکستانی شہری نظربند ہیں ان میں 257 شہری اور 149مچھیرے شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 336584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش