0
Thursday 2 Jan 2014 18:05

یقین نہیں آتا کہ بزدل مشرف نے کبھی بہادر فوج کی وردی پہنی تھی، بلاول بھٹو زرداری

یقین نہیں آتا کہ بزدل مشرف نے کبھی بہادر فوج کی وردی پہنی تھی، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلٰی بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر کی بیماری کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ پرویز مشرف نے کبھی پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی وردی بھی پہنی تھی۔ پرویز مشرف کی بیماری ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں۔ ان کی طبیعت اور بیماری کی حقیقت جاننے کے لئے غیر جانبدار اور ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائے، تاکہ وہ غداری کے مقدمے سے راہ فرار اختیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکلاء کیس نہیں عدالت سے لڑ رہے ہیں۔  اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں، تاکہ جلد از جلد عدالت کا سامنا کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 336792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش