QR CodeQR Code

مخصوص لابی ملک میں مذہبی خونریزی اور انتشار چاہتی ہے، مجاہد عبدالرسول

2 Jan 2014 18:34

اسلام ٹائمز:سیالکوٹ میں صوفیا کے مزاروں اور قرآن کریم کو شہید کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مزارات، مساجد اور علماء مشائخ کو نشانہ بنانے والوں کے عزائم خطرناک ہیں اتحاد اور یکجہتی سے ہر سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے سیالکوٹ میں قرآن پاک جلائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سیالکوٹ میں قرآن پاک اور مزارات کو آگ لگانے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، بعض قوتیں مذہبی اشتعال انگیزی سے پرامن فضاء کو کشیدہ کرنا چاہتی ہیں، امت مسلمہ کو اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے، مذہبی جماعتوں اور علماء کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی، مقامی حکومت اور پولیس انتظامیہ کو اصل حقائق سامنے لانا ہوں گے، ایک مخصوص لابی ملک میں مذہبی خونریزی اور انتشار چاہتی ہے۔

عوام اپنے اکابر، علماء اور مشائخ سے مکمل رابطے میں رہیں کسی افواہ اور شرانگیزی کا شکار نہ ہوں، پاکستان کا ایک ایک اینچ ہمارے اکابر کی امانت ہے، ملک میں امن، محبت بھائی چارگی اخوت اور روادری کو قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزارات، مساجد اور علماء مشائخ کو نشانہ بنانے والوں کے عزائم خطرناک ہیں اتحاد اور یکجہتی سے ہر سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر انتہائی تشویش ہے گوجرانوالہ میں مزارات اور ہمارے 7 افراد کو قتل کیا گیا تاحال تحقیقات مکمل نہیں کی گئی ہیں جس پر بھی تشویش ہے


خبر کا کوڈ: 336808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/336808/مخصوص-لابی-ملک-میں-مذہبی-خونریزی-اور-انتشار-چاہتی-ہے-مجاہد-عبدالرسول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org