QR CodeQR Code

کل ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائے گا

2 Jan 2014 18:46

اسلام ٹائمز:لاہور میں پنجاب اسمبلی سے لاہور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں اہل سنت علما اور کارکن شریک ہوں گے، ریلی میں ممتاز حسین قادری کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ناموس رسالت پر خطابات کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کیس میں گرفتار ممتاز حسین قادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کو جیل میں تین سال مکمل ہو جانے پر ملک بھر میں کل 3 جنوری بروز جمعۃ المبارک کو علمائے کرام تحفظِ ناموس رسالت (ص) اور آدابِ ناموسِ رسالت کے موضوع پر خطابات کریں گے اور قرارداد مذمت پیش کریں گے۔ 4 جنوری بروز ہفتہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے و تحفظ ناموس رسالت ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں لاہور میں پنجاب اسمبلی سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی اور ملک گیر یوم حمایت ممتاز حسین قادری کو یوم ناموس رسول (ص) کے طور پر منایا جائے گا۔

ریلی میں سربراہ ادارہ صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، حافظ محمد عبدالستار سعیدی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ سید محمد ضیاءالاسلام شاہ گیلانی امیر ادارہ صراط مستقیم گوجرانوالہ ڈویژن، شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی امیر فدایان ختم نبوت پاکستان، صاحبزادہ محمد رضائے مصطفےٰ نقشبندی صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ، محمد شاداب رضا نقشبندی صوبائی صدر پاکستان سُنی تحریک، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سربراہ جامعہ نعیمیہ، میاں محمد حنفی سیفی، حضرت پیر محمد اقبال ہمدمی امیر ادارہ صراط مستقیم لاہور ڈویژن، حاجی محمد شفیق گیلانی، سید خرم ریاض شاہ امیر بزم مشتاقان رسول (ص) پاکستان، صاحبزادہ سردار احمد قادری، مفتی محمد عمران حنفی، مولانا محمد علی نقشبندی، مولانا احمد رضا سیالوی، قاری سلیمان سیالوی، مفتی محمد امین کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء و مشائخ اور عوام اہلسنت شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 336816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/336816/کل-ملک-بھر-میں-یوم-تحفظ-ناموس-رسالت-منایا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org