0
Thursday 2 Jan 2014 20:11

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مارچ میں ملتان فیسٹیول منعقد کیا جائے گا

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مارچ میں ملتان فیسٹیول منعقد کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کی ضلعی منصوبہ کمیٹی کا اجلاس دفتر جماعت اسلامی ''دارالسلام'' میں ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی نائب امیر خواجہ عبید الرحمن، ضلعی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، ڈپٹی سیکریٹری صہیب عمار صدیقی، ڈاکٹر توقیر بٹ، حافظ فیاض، مرزا تنویر و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں 2014ء کیلئے منصوبہ جات کی تیاری اور سالانہ اہداف زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ ممبر سازی کو وسیع پیمانے پر چلایا جائے گا، ہر پی پی حلقہ میں ماہانہ دعوتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، مارچ میں ''ملتان فیسٹیول'' کے نام سے بچوں، نوجوانوں اور فیملیز کیلئے تفریح کا اہتمام کیا جائے گا اور مرکزی شوریٰ کے فیصلوں کے مطابق دیگر اہداف طے کیے جائیں گے۔ منصوبہ کمیٹی اپنی سفارشات ضلعی مجلس شوریٰ میں پیش کریگی۔ شوریٰ کی منظوری کے بعد سفارشات کو نافذ العمل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 336830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش