QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں 12ربیع الاول کی مناسبت سے مساجد میں دروس کا اہتمام کیا جائیگا

4 Jan 2014 22:32

اسلام ٹائمز: تحفظ ختم نبوت کی عالمی تنظیم کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں پیر محمد سعد سراجی کو متفقہ طور پر ضلعی سرپرست بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ڈیرہ اسماعیل خان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس بعد از نماز عصر، جامع مسجد ختم نبوت کمشنری بازار میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت قاری محمد خالد گنگوئی نے کی۔ پیر محمد سعد سراجی کو متفقہ طور پر ضلعی سرپرست بنایا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ربیع الاول کے حوالے سے مرکزی پروگرام 12ربیع الاول کی عصر تا عشاء مساجد میں درس ترتیب دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں مولانا محمد رمضان، مولانا قاری خلیل احمد سراج، مفتی عبدالواحد قریشی، مولانا حماداللہ فاروقی، قاری محمد اسلم محمدی  اور قاری محمد خالد گنگوئی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی باہمی مشاورت سے مولانا علاؤ الدین کی یاد میں ایک تعزیتی پروگرام ترتیب دے گی اور اسکی جگہ اور اس میں مدعو کیے جانے والے علماء کے ناموں کو حتمی شکل دے گی۔ ربیع الاول کی مناسبت سے منعقدہ اجلاس میں بھکر کے امیر ڈاکٹر دین محمد فریدی کے جوانسال بیٹے ناصر احمد کے لئے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 336836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/336836/ڈی-آئی-خان-میں-12ربیع-الاول-کی-مناسبت-سے-مساجد-دروس-کا-اہتمام-کیا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org