QR CodeQR Code

حکومت پنجاب اپنے ملازمین کے حال پر رحم کھائے اور سروس ٹریبونل کو فوری طور پر مکمل کرے، فرید پراچہ

2 Jan 2014 20:09

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہزاروں سرکاری ملازم حکومت پنجاب کی نام نہاد گڈ گورننس کا شکار ہو کر ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں سے ٹریبونل صرف چیئرمین پر چل رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ پنجاب سروس ٹریبونل کے گزشتہ ڈیڑھ سال سے نامکمل ہونے کی وجہ سے 16ہزار زیر سماعت اپیلیں سرد خانے کی نذر ہو چکی ہیں۔ ہزاروں سرکاری ملازم حکومت پنجاب کی نام نہاد گڈ گورننس کا شکار ہو کر ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں سے ٹریبونل صرف چیئرمین پر چل رہاہے اور حکومت پنجاب مزید ممبر مقر ر نہیں کر سکی جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو ان کی اپیلوں پر صرف تاریخیں مل رہی ہیں اور ان کے کیسوں کی سماعت نہیں ہورہی اور سرکاری ملازمین کے ساتھ محکمانہ زیادتیوں پر ان کا کوئی پرسان حال نہیں نہ ان کی کہیں شنوائی ہوتی ہے۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملازمین کے حال پر رحم کھائے اور سروس ٹریبونل کو فوری طور پر مکمل کرے۔


خبر کا کوڈ: 336841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/336841/حکومت-پنجاب-اپنے-ملازمین-کے-حال-پر-رحم-کھائے-اور-سروس-ٹریبونل-کو-فوری-طور-مکمل-کرے-فرید-پراچہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org