QR CodeQR Code

کوئٹہ، رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا رضوی کی زخمی زائرین کی عیادت

2 Jan 2014 22:08

اسلام ٹائمز: سی ایم ایچ ہسپتال میں زخمی زائرین کی عیادت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے ایک مرتبہ پھر پیٹھ کے پیچھے سے زائرین پر حملہ کیا ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی نے سی ایم ایچ ہسپتال میں گذشتہ روز اختر آباد میں خودکش بم دھماکے میں زخمی ہو نے والے زائرین امام رضا علیہ السلام اور رضا کاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت ہزارہ، کونسلر رجب علی، کونسلر عباس علی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے زخمی ہونے والے زائرین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ آغا رضا نے زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خود کو قطعاً مسافر تصور نہ کریں، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان ہر لمحہ آپ کی خدمت میں موجود ہیں۔ بعدازاں رہنماؤں نے زائرین کی جان بچانے کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے زخمی رضاکاروں کی بھی عیادت کی۔ جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات ایران سے زیارت مقامات مقدسہ کے بعد واپس آنے والے زائرین کی بس کو مشرقی بائی پاس پر کوئٹہ کے نزدیک خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس میں ایک زائر ہاشم حسین اور دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے اور پچیس سے زائد زائرین شدید زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 336867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/336867/کوئٹہ-رکن-بلوچستان-اسمبلی-ا-غا-رضا-رضوی-کی-زخمی-زائرین-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org