0
Friday 3 Jan 2014 00:43

جے یو پی اور امت مسلمہ کو متحد کرنیکی نئی کوششوں کا آغاز کرنے جا رہا ہوں، صاحبزادہ زبیر

جے یو پی اور امت مسلمہ کو متحد کرنیکی نئی کوششوں کا آغاز کرنے جا رہا ہوں، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ یہ وقت دلوں کو جوڑنے کا ہے پارٹی کو توڑنے کا نہیں، جو لوگ اپنے ڈرائنگ روم اور مدرسوں میں بیٹھ کر پارٹی کو توڑ رہے ہیں وہ اپنی حرکتوں سے بعض آجائیں اور میرے قائد امام شاہ احمد نورانی کی پارٹی کو تقسیم نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی سندھ کے جنرل سیکرٹری عقیل انجم قادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ میں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اس طرح اہلسنت اور امت مسلمہ کو نقصان نہ پہنچائیں۔ جے یو پی میں نئے لوگ شامل ہونا چاہتے ہیں، ایسے وقت میں جب تمام ہم مسلک لوگ اور تمام مسالک کے لوگوں کے درمیان اخوت کیلئے کام کر رہا ہوں تو اچانک جے یو پی کو تقسیم کرکے بعض لوگ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں مگر میں کسی صورت نظام مصطفٰی (ص) کے نورانی مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور اپنے قائد کے کسی وفادار ساتھی سے بغض اور عناد کی بنیاد پر پارٹی سے نکالنے کا گناہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع اولال کے بعد ملک بھر کے دورے پر نکل رہا ہوں، اپنی پارٹی اور امت مسلمہ کو متحد کرنے کی نئی کوششوں کا آغاز کرنے جا رہا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت مجھے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انقلاب نظام مصطفٰی (ص) کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔
خبر کا کوڈ : 336920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش