QR CodeQR Code

اسلام آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کے 2 عہدیدار ہلاک

3 Jan 2014 17:39

اسلام ٹائمز:ہلاک شدگان کی شناخت مفتی منیر معاویہ اور اسد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مفتی منیر معاویہ اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکرٹری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد آئی ایٹ مرکز میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک شدگان کی شناخت مفتی منیر معاویہ اور اسد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مفتی منیر معاویہ اہل سنت والجماعت اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ہیں۔ دوسری جانب مظاہرین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں امریکی بلیک واٹر سرگرم ہو گئی ہے جس کا مقصد ملک میں فرقہ وارنہ فسادات کرانا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 337088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/337088/اسلام-ا-باد-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-اہل-سنت-والجماعت-کے-2-عہدیدار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org