0
Friday 3 Jan 2014 17:57

پرویز مشرف راہ فرار کی تلاش میں ہیں، وہ بہت جلد بیرون ملک چلے جائیں گے، سراج درانی

پرویز مشرف راہ فرار کی تلاش میں ہیں، وہ بہت جلد بیرون ملک چلے جائیں گے، سراج درانی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ جیلیں صرف سویلین کے نہیں قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے جب کہ پرویز مشرف راہ فرار کی تلاش میں ہیں اور وہ بہت جلد بیرون ملک چلے جائیں گے۔ سندھ اسمبلی میں چینی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے کبھی جیل کی ہوا نہیں کھائی، اگر جیل گئے تو قید کی اذیت معلوم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پرویز مشرف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ مقدمات کا سامنا کرسکیں۔ ایک سوال کے جواب میں آغا سراج درانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو بیرون ملک بیٹھ کر پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز مشرف کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کرنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ پرویز مشرف بزدل اور ان کی بیماری ڈرامہ ہے حقیقت جاننے کے لئے بورڈ تشکیل دیا جائے جس کے جواب میں ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو بزدلی کا طعنہ دیتے وقت بلاول بھٹو زرداری یہ نہ بھولیں کہ ان کے والد نے بھی مقدمات سے بچنے کے لئے پاگل پن کے سرٹیفیکیٹ عدالت میں پیش کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 337096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش