QR CodeQR Code

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا،علامہ ساجد نقوی

10 Aug 2010 11:28

اسلام ٹائمز:قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ حکومت وقت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملت جعفریہ کو تحفظ اور انصاف فراہم کرے اور شہداء کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچائے،تاکہ ملت میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو


کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق شیعہ علماء کونسل سندھ کراچی سٹی کے تحت رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ"شہداء کانفرنس"سے خطاب کے دوران قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ شہید علامہ عارف الحسینی اور شہید علامہ حسن ترابی نے اتحاد امت،ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے اپنی جان قربان کی۔ان شہداء نے پاکستان میں بسنے والے مختلف مکاتب فکر کے مسلمانوں کو بیداری کا پیغام دیا اور سامراجی سازشوں سے عوام کو آگاہ کیا،لیکن افسوس کہ شہداء کے قاتل اب تک کیفر کردار تک نہ پہنچ سکے،جو کہ بڑا المیہ ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت وقت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملت جعفریہ کو تحفظ اور انصاف فراہم کرے اور شہداء کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچائے،تاکہ ملت میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،جس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،کیونکہ عوام دہشت گردی سے پریشان ہیں اور یہاں امن کا قیام چاہتے ہیں۔اس کانفرنس سے آیت اللہ علی ناصر مہروی،مولانا جعفر سبحانی،مولانا علی محمد نقوی،علامہ کامران حیدر عابدی،ابو الفضل ساجدی،جی ایم کراردی،علی صفدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔










خبر کا کوڈ: 33711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/33711/دہشت-گردی-کے-خاتمے-کیلئے-سب-کو-کردار-ادا-کرنا-ہو-گا-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org