QR CodeQR Code

تحریک طالبان نے مذاکرات کیلئے 15 دن کا وقت مانگ لیا

3 Jan 2014 18:30

اسلام ٹائمز: ڈپٹی امیر کالعدم تحریک طالبان خالد حقانی اور جنوبی وزیرستان کے امیر خالد سجنا نے 15 دن کا وقت مانگ لیا۔ سینیٹر حامدالحق کی سربراہی میں 3 رکنی وفد آج شمالی وزیرستان روانہ ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان نے مذاکرات کیلئے 15 دن کا وقت مانگ لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی (س) کے وفد نے طالبان رہنماوں سے ملاقاتیں کیں اور وزیراعظم نواز شریف کا پیغام پہنچا دیا۔ ڈپٹی امیر کالعدم تحریک طالبان خالد حقانی اور جنوبی وزیرستان کے امیر خالد سجنا نے 15 دن کا وقت مانگ لیا۔ سینیٹر حامدالحق کی سربراہی میں 3 رکنی وفد آج شمالی وزیرستان روانہ ہو گا۔ جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں چاہتے، کامیابی پر آگاہ کر دیں گے۔
وقت مانگ لیا.


خبر کا کوڈ: 337111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/337111/تحریک-طالبان-نے-مذاکرات-کیلئے-15-دن-کا-وقت-مانگ-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org