QR CodeQR Code

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہل تشیع افراد جاں بحق

4 Jan 2014 05:48

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق دہشتگرد تین موٹر سائیکلوں پر آئے اور انکی تعداد 6 تھی، جہنوں نے تینوں اطراف سے آغا جوس سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین اہل تشیع افراد واحد علی، نادر علی اور غلام حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد مں دہشتگردی کا جن بے قابو ہوگیا۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں کراچی کے علاقے گلشن مسکن چورنگی پر فائرنگ سے تین اہل تشیع افراد واحد علی، نادر علی اور غلام حسین جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلع شرقی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی پر واقع آغا جوس سینٹر پر موٹر سائیکلوں پر سوار دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین اہل تشیع افراد واحد علی، نادر علی اور غلام حسین موقع پر ہی جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد تین موٹر سائیکلوں پر آئے اور ان کی تعداد 6 تھی، دہشتگردوں نے تینوں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ سے قریب کھڑی ہائی روف بھی متاثر ہوئی جبکہ دکان کے شٹر پر بھی گولیاں لگیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 337265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/337265/کراچی-میں-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-3-اہل-تشیع-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org