QR CodeQR Code

چکوال، تکفیری دہشتگردوں کا مجلس عزا پر دھاوا، شدید پتھراو سے 10 افراد زخمی

4 Jan 2014 08:15

اسلام ٹائمز: جمعہ کے روز پنوال کی ڈھوک ربال میں مجلس عزا جاری تھی کہ کالعدم جماعت کے چند غنڈوں نے حملہ کر دیا، پتھراﺅ کے نتیجہ میں 10 اہل تشیع زخمی ہوگئے، رات گئے تک کالعدم جماعت کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ چکوال کے علاقہ پنوال میں مجلس عزا پر تکفیریوں کا دھاوا، 10 اہل تشیع کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پنوال کی ڈھوک ربال میں مجلس عزا جاری تھی کہ کالعدم جماعت کے چند غنڈوں نے حملہ کر دیا، پتھراﺅ کے نتیجہ میں 10 اہل تشیع زخمی ہوگئے، جن میں احسن رضا، عابد حسین، مظہر عباس، غلام مسکین، سید احمد علی شاہ، حبدار حسین، بہادر شاہ، منتظر شاہ، اظہر شاہ اور دیگر شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، رات گئے تک کالعدم جماعت کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 337270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/337270/چکوال-تکفیری-دہشتگردوں-کا-مجلس-عزا-پر-دھاوا-شدید-پتھراو-سے-10-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org