QR CodeQR Code

حکومت بلوچستان عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، شیعہ ایکشن کمیٹی

4 Jan 2014 17:03

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرکین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر حصوں میں معصوم عوام کا خون بہایا گیا، لیکن آج تک کوئی بھی قاتل گرفتار نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ اظہر حسین نقوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا، صغیر عابد رضوی اور دیگر نے کوئٹہ میں زائرین کی بسوں پر ہونے والے خودکش حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے دہشت گرد آزادی کے ساتھ نہتے عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر حصوں میں معصوم عوام کا خون بہایا گیا، لیکن آج تک کوئی بھی قاتل گرفتار نہیں ہوا۔ حکومت نے اسی بے حسی کا مظاہرہ کیا تو پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں آجائے گا۔ رہنماؤں نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ حکومت متاثرین کو ریلیف دے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کا سدباب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 337458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/337458/حکومت-بلوچستان-عوام-کی-جان-مال-کے-تحفظ-میں-ناکام-ہوچکی-ہے-شیعہ-ایکشن-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org