0
Saturday 4 Jan 2014 17:16

دہشتگرد تسلسل کیساتھ ملت جعفریہ کے کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، مولانا حسین مسعودی

دہشتگرد تسلسل کیساتھ ملت جعفریہ کے کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، مولانا حسین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے قائم مقام سربراہ مولانا حسین مسعودی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف حصوں میں زائرین کی بسوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ گذشتہ دنوں بھی ایران سے آنے والے زائرین کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں معصوم شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں کو متنبہ کیا کہ وہ اس طرف توجہ دیں بصورت دیگر ملت جعفریہ احتجاج کا حق رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور قاتل درندے تسلسل کے ساتھ ملت جعفریہ کے کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو کہ انتہائی دکھ کی بات ہے۔ انہوں نے شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 337462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش