0
Saturday 4 Jan 2014 20:55

لاہور میں عید میلاد النبی کا پہلا جلوس جامعہ نعیمہ سے برآمد

لاہور میں عید میلاد النبی کا پہلا جلوس جامعہ نعیمہ سے برآمد
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عید میلاد النبی (ص) کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ گھروں، مساجد اور شادی ہالز میں میلاد کی محافل کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ عید میلاد النبی (ص) کے حوالے سے لاہور میں پہلا جلوس آج جامعہ نعیمیہ سے برآمد ہوا، جس کی قیادت ناظم اعلٰی جامعہ نعیمہ علامہ راغب حسین نعیمی نے کی جبکہ جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں جامعہ کے طلباء اور اہل علاقہ شریک ہوئے۔  جلوس جامعہ نعیمیہ سے برآمد ہو کر گڑھی شاہو، کوئین میری کالج سے ہوتا ہوا شملہ پہاڑی چوک پہنچا، جہاں شرکاء نے لاہور پریس کلب کے سامنے ممتاز قادری کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا گیا اور وہاں سے جلوس ایجرٹن روڈ پر ہوتا ہوا ایوان اقبال پہنچا، جہاں جلوس کے شرکاء ناموس رسالت کانفرنس میں شامل ہوگئے۔

اس موقع پر جامعہ نعیمہ کے ناظم اعلٰی راغب حسین نعیمی نے کہا کہ ممتاز قادری امت مسلمہ کے ہیرو ہیں اور انہوں نے حرمت رسول (ص) کے لئے جہاد کیا ہے، لہذا حکومت وقت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ غازی ممتاز قادری کو فی الفور رہا کرے۔ علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ عید میلاد النبی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے اور اس حوالے سے پاکستان بھر میں میلاد کے جلوس برآمد ہوں گے، ملک بھر میں کہیں بھی عید میلاد النبی کے جلوسوں کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے تو اس فعل کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم میلاد کے جلوسوں کو کسی صورت بھی محدود نہیں کریں گے بلکہ امسال یہ جلوس اپنی روایتی شان و شوکت سے نکلیں گے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 337539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش