QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کا مسئلہ حل کریگی، بلاول بھٹو

4 Jan 2014 22:57

اسلام ٹائمز: پی پی پی کے چیئرمین نے گلگت بلتستان کے پارٹی اراکین سے ملاقات میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں خود آکر پارٹی کا انتخابی مہم چلاونگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی خواہش اور سوچ کے مطابق گلگت بلتستان کا اقتدار میں آکر آئینی حقوق کا مسئلہ حل کریں۔ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں خود آکر پارٹی کا انتخابی مہم چلاونگا۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ پارٹی رہنماوں سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے صوبائی وزیر انجینئر محمد اسماعیل نے کہا کہ بلاول بھٹو سے ملاقات میں صوبائی کابینہ ہٹانے یا حکومتی امور کے بارے میں کوئی اختلافی بات نہیں ہوئی ہے۔ یہ ملاقات تعارفی نشست تھی جس میں چیئرمین کو علاقے کی معاشی سیاسی اور قانونی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تجاویز پر چیئرمین نے اسمبلی کے 2014ء میں ہونے والے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے حق میں خود مہم چلانے کا یقین دلایا، جبکہ آئینی حقوق کے بارے میں کہا کہ والدہ بینظیر بھٹو اور نانا ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن اور خواہش کے مطابق علاقے کے آئینی تنازع حل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی جائیگی۔ چیئرمین نے صوبائی رہنماوں کو ہدایات کی کہ پارٹی کو فعال بنانے پر کام کیا جائے اور ورکروں کا خیال رکھنے پر زوردیا ہے۔ انہوں نے سیاحت پر پڑنے والے منفی تاثر کو ختم کرنے کیلئے بھرپور تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔


خبر کا کوڈ: 337570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/337570/پیپلزپارٹی-اقتدار-میں-آکر-گلگت-بلتستان-کے-آئینی-حقوق-کا-مسئلہ-حل-کریگی-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org