QR CodeQR Code

ایران نے دنیا کی تیزرفتار ترین جنگی کشتی تیار کر لی

10 Aug 2010 16:03

اسلام ٹائمز: سپاہ پاسداران انقلاب نیوی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے دنیا کی تیزرفتار ترین جنگی کشتی تیار کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز – العالم نیوز چینل کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نیوی کے سربراہ علی فدوی نے کہا ہے کہ ایران نے دنیا کی تیزرفتار ترین جنگی کشتی تیار کر لی ہے جسکی رفتار 92 سمندری ناٹس یا 170.3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ انہوں نے کہا یہ جنگی کشتی مختلف قسم کے میزائلوں اور تارنیڈوز سے مسلح ہونے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ علی فدوی نے کہا کہ ایک سال میں یہ جنگی کشتی سپاہ پاسداران نیوی کے حوالے کر دی جائے گی۔
سپاہ پاسداران نیوی چیف کے مطابق اس تیزرفتار ترین جنگی کشتی کے ایران نیوی میں شامل ہونے کے بعد خطے میں ایران کی فوجی طاقت میں قابل توجہ اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران نیوی کو اب تک "طارق" نامی نئی جنگی کشتیاں دی جا چکی ہیں۔ علی فدوی کے مطابق ایران کی تیزرفتار ترین جنگی کشتی کی دستیابی گذشتہ ایک ماہ سے امریکہ کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 33761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/33761/ایران-نے-دنیا-کی-تیزرفتار-ترین-جنگی-کشتی-تیار-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org