QR CodeQR Code

وزیر داخلہ سے سعودی سفیر کی ملاقات، وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال

5 Jan 2014 09:09

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر داخلہ بھی پاکستان کا دورہ کرینگے۔ دورے کے دوران سکیورٹی سمیت اہم معاہدوں پر دستخط ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سعودی سفیر ابراہیم الغدیر نے وزارت داخلہ اسلام آباد میں چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ کے چھ جنوری کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ سعودی سفیر ابراہیم الغدیر کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر داخلہ بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران سکیورٹی سمیت اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 337625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/337625/وزیر-داخلہ-سے-سعودی-سفیر-کی-ملاقات-خارجہ-کے-دورہ-پاکستان-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org