QR CodeQR Code

رمضان،فلسطینی ضروری اشیا کے بغیر سحر و افطار کرینگے

10 Aug 2010 19:05

اسلام ٹائمز:فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی دہشت گردی کے بعد عالمی برادری نے جب چیخ و پکار کی تو اسرائیل نے تین ہزار سے زائد ممنوعہ اشیاء میں سے کچھ پر پابندی ختم کر دی


 مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز ہو رہا ہے،لیکن غزہ میں محصور فلسطینی اس بار بھی انتہائی ضروری اشیاء کے بغیر سحر اور افطار کریں گے۔غزہ پر اسرائیلی پابندیان اب کوئی نئی بات نہیں ہے۔اسرائیل کے اس محاصرے نے اہل غزہ کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔تعلیم اور صحت سمیت ہر شعبہ متاثر ہے۔رمضان بھی انتہائی ضروری اشیاء کے بغیر ہی گذرتا ہے۔
فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی دہشت گردی کے بعد عالمی برادری نے جب چیخ و پکار کی تو اسرائیل نے تین ہزار سے زائد ممنوعہ اشیاء میں سے کچھ پر پابندی ختم کر دی۔اب یہ اشیاء غزہ کی مارکیٹوں میں دستیاب ہیں،لیکن خریدار نہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ اشیاء کی قیمتیں مناسب ہیں،لیکن لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں۔روزگار نہیں ہے اور بیشتر لوگ بیروزگار ہیں۔اسرائیل کی پابندیوں نے غزہ کی معیشت برباد کر دی ہے اور غزہ کے بیشتر باسیوں کا انحصار اقوام متحدہ سے ملنے والی اشیاء پر ہے۔


خبر کا کوڈ: 33772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/33772/رمضان-فلسطینی-ضروری-اشیا-کے-بغیر-سحر-افطار-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org