0
Sunday 5 Jan 2014 19:08
ملک میں ہونیوالی فرقہ واریت میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے

شیعہ علماء کونسل بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، علامہ مظہر علوی

شیعہ علماء کونسل بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، علامہ مظہر علوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان (پنجاب) کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی کی صدارت میں صوبائی آفس مسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یکم اور 2 مارچ کو صوبائی سطح پر چنیوٹ میں کنونشن کرنے کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ ہر ڈویژن کی سطح پر ڈویژنل کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا, جس میں صوبائی عہدیدار بھی شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ پرانے عہدیداروں، علاقہ کے علماء اور معززین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ملک میں ہونیوالی فرقہ واریت میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے، تاہم اس کیلئے مقامی لوگ استعمال ہو رہے ہیں، مجرموں کو سزا کا عمل شروع کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ گروہ موجود ہیں جو چوکوں میں کھلے عام تکفیری نعرے لگاتے ہیں اور حکومت ایکشن نہیں لیتی، اس سے دہشت گردوں کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں، جب تک قرآنی قانون پر عمل نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ اجلاس میں صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب علامہ مظہر عباس علوی کے علاوہ علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی (سینئر نائب صدر پنجاب) علامہ قاضی غلام مرتضٰی (انچارج شعبہ سیاسی سیل پنجاب)، علامہ سید ضمیر نقوی (ڈویژنل صدر ملتان)، علی عباس باجوہ (ڈویژنل سیکرٹری سرگودہا)، مولانا شبیر اعوان (ڈویژنل صدر سرگودہا)، توقیر حسین بابا (نائب صدر پنجاب)، سید وقار رضا (ڈویژنل سیکرٹری ساہیوال)، سید ماجد علی کاظمی (قانونی مشیر)، قاسم علی قاسمی (صوبائی مشیر)، علی عمران علوی (میڈیا انچارج)، آصف علی زیدی، پروفیسر ذوالفقار حیدر (سیکرٹری اطلاعات پنجاب) نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 337759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش