QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کی سطح پر جیتنے والے نعت خوان کُل پاکستان مقابلے میں شرکت کرینگے

5 Jan 2014 20:19

اسلام ٹائمز: ریڈیو پاکستان گلگت کے اسٹوڈیو میں پندرہ سال سے پچیس سال تک عمر کے لڑکے اور لڑکیوں نے نعتیہ مقابلے میں حصہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے اشتراک ربیع الاول کے حوالے سے کل پاکستان نعتیہ مقابلہ رواں مہینے براڈ کاسٹنگ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ اس سلسلے میں صوبائی سطح کے نعتیہ مقابلے میں گلگت بلتستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے نعت خوانوں نے حصہ لیا۔ ریڈیو پاکستان گلگت کے اسٹوڈیو میں پندرہ سال سے پچیس سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں نے نعتیہ مقابلے میں حصہ لیا، بےنظیر بانو نے لڑکیوں میں اور طارق نے لڑکوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی ریڈیو پاکستان اسکردو کے اسٹوڈیو میں پندرہ سال سے کم عمر کے نعت خواںوں کا مقابلہ ہوا۔ لڑکوں میں طالبعلم عابد حسین ولد احمد نے اور لڑکیوں میں بشریٰ زینب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خواں رواں مہینے کی آٹھ تاریخ کو ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں منعقدہ ریجنل نعتیہ مقابلہ میں حصہ لیں گے۔ وہاں سے جیتنے والے نعت خواں کل پاکستان نعتیہ مقابلے میں حصہ لینے کے اہل ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 337775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/337775/گلگت-بلتستان-کی-سطح-پر-جیتنے-والے-نعت-خوان-ک-ل-پاکستان-مقابلے-میں-شرکت-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org