0
Sunday 5 Jan 2014 21:29

پاراچنار، انصارالحسین کی جانب سے تعلیمی سیمینار کا انعقاد

پاراچنار، انصارالحسین کی جانب سے تعلیمی سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ آج انصارالحسین پاراچنار کی زیرنگرانی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں ایک تعلیمی سیمینار بعنوان تعلیم عصر حاضر کا موثر ہتھیار انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹرز، لیکچرارز، پروفیسرز، سیاسی رہنما وں اور مذہبی علماء کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار میں انصارالحسین پاراچنار کی جانب سے ایک شاندار تعلیمی سیمینار منعقد کیا گیا تھا جس کا عنوان عصر حاضر کا موثر ہتھیار رکھا گیا تھا۔ تعلیمی سیمینار میں ڈاکٹرز، لیکچرارز، پروفیسرز ، علماء اور سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر پی ایچ ڈی ڈاکٹر افتحار حسین، لیچرار اقتدار حسین ، ریٹائرڈ ائیرمارشل سید قیصر حسین اور سید اقبال میاں شریک ہوئے۔ تقریب سے ریٹارئرڈ ائیر مارشل سید قیصر حسین ، سید اقبال میاں، انصارالحسین علاقہ بنگش کے سیکٹری تبلیغات مولانا سید فواد حسین اور انصارالحسین کے صدر منصب علی نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور علم کا دور ہے۔ اور ترقی کا دارومدار علم پر ہے۔ جن قوموں نے علم کی قدر کی وہ قومیں سرخرو ہوئیں۔ صدر انصارالحسین منصب علی نے کہا کہ کرم ایجنسی کے تعلیم کی گری ہوئی نظام کو مد نظر رکھ کر ہم تعلیمی سیمینارز اور اکیڈمیوں کا اہتمام کرتے رہے ہیں۔ پاراچنار کے نوجوانوں کی تربیت دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کرنے اور انہیں ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کرنے کی خاطر انتھک کوششیں کریں گے۔
لیکچرار واحد حسین ، پی ایچ ڈی ڈاکٹر افتحار حسین اور لیکچراراقتدار حسین نے مقالے بھی پیش کیے۔ انہوں نے نظام تعلیم کے بگھڑی ہوئی حالت کو بہتر کرنے کے تدابیر بھی پیش کیے،

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انصارالحسین کی جانب سے کرم ایجنسی بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے نہم و دہم کے طلباء و طالبات کے درمیان امام خمینی میموریل کمپیٹیشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیش حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے بھی نوازے گئے۔ اسی طرح انصارالحسین کے یونٹس اور لائبریوں کے طلباء کے درمیان گزشتہ ماہ ایک کوئز ٹیسٹ لیاگیا تھا جس میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 337784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش