QR CodeQR Code

حکمران عوام کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں، علامہ شاہ تراب الحق

6 Jan 2014 15:04

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں جماعت اہلسنت کراچی کے امیر نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی (ص) کی رونقوں کو ماند کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں، کراچی میں فرقہ وارانہ قتل و غارت و ٹارگٹ کلنگ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ حکمران عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی (ص) کی رونقوں کو ماند کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں، کراچی میں فرقہ وارانہ قتل و غارت و ٹارگٹ کلنگ اسی سلسلے کی کڑی نظر آتی ہے اور ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شہر میں امن و امان کی فضا کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے مزید کہا کہ کراچی غلامان مصطفی (ص) کا شہر ہے، ہم عظمت مصطفیٰ (ص) کے عَلم کو بلند رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے گزشتہ روز لیاقت آباد میں میلاد کمیٹی کے صدر رضوان حیدر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے اوچھے ہتھکنڈے ذکرِ رسول (ص) سے ہرگز نہیں روک سکتے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ جشن میلاد النبی (ص) کی تقریبات اور آرگنائزرز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 337974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/337974/حکمران-عوام-کی-جان-ومال-کے-تحفظ-میں-ناکام-ہو-چکے-ہیں-علامہ-شاہ-تراب-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org