QR CodeQR Code

پاکستان کو دیئے گئے ہتھیاروں کی بھارت کے خلاف استعمال کی نگرانی کر رہے ہیں،امریکا

11 Aug 2010 10:27

اسلام ٹائمز:امریکی نائب وزیر دفاع برائے پالیسی مشل فلورنائے نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی فوجی امداد سے متعلق بھارت کے تحفظات سے پوری طرح آگاہ ہے


 نئی دہلی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکا نے ایک بار پھر بھارت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کو دیئے گئے امریکی ہتھیاروں کی بھارت کے خلاف استعمال کی نگرانی کر رہے ہیں،پاکستان کو ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی پر غور کیا جا رہا ہے،لشکر طیبہ اور القاعدہ کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان کے سیاسی عزم میں تبدیلی دیکھی ہے۔منگل کو امریکی نائب وزیر دفاع برائے پالیسی مشل فلورنائے نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی،سیکریٹری دفاع پردیپ کمار اور قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائن سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی فوجی امداد سے متعلق بھارت کے تحفظات سے پوری طرح آگاہ ہے،تاہم واضح طور پر یہ مشاہدہ کر رہے ہیں کہ کیا یہ ہتھیار صحیح مقاصد کیلئے استعمال ہو رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ آپشن موجود ہے کہ ہم نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف فوجی امداد کے طور پر کیا فراہم کرنا ہے اور کیا نہیں؟۔انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان دہشت گردی کے حملوں کا شکار ہوا ہے،ہم نے اس کے سیاسی عزم میں تبدیلی دیکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 33805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/33805/پاکستان-کو-دیئے-گئے-ہتھیاروں-کی-بھارت-کے-خلاف-استعمال-نگرانی-کر-رہے-ہیں-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org